مصنوعی ذہانت، عالمی سطح پر حکومتی تیاری کے انڈکس میں ایران کی بہتر پوزیشن

تہران (ارنا) سال 2024 میں مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی حکومتی تیاری کا انڈکس شائع کیا گیا ہے، جس میں ایران 2023 کے مقابلے میں 3 پوائنٹ اوپر (88.43 کے مجموعی اسکور کے ساتھ) دنیا میں 91 ویں نمبر پر ہے۔

ایران انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں 188 ممالک پر مشتمل "مصنوعی ذہانت کے لیے عالمی حکومتی تیاری کا انڈکس" آکسفورڈ انسائٹس انسٹی ٹیوٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر، (مجموعی اسکور 88.43 کے ساتھ) ایران دنیا میں 91 ویں نمبر پر ہے۔

اس انڈکس کی 2023 کی رپورٹ میں، ایران (42.07 کے مجموعی اسکور کے ساتھ) 193 ممالک میں دنیا میں 94 ویں نمبر پر تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .